ایک پلاٹ والد نے بیٹے کے نام کر دیا ہے، لیکن اس کو مالک نہیں بنایا تو کیا قربانی اور زکاۃ بیٹے پر ہو گی یا والد پر؟
اگر والد نے صرف کاغذات میں پلاٹ اپنے بیٹے کے نام کیا ہے اور ملکیت والد ہی کی ہے تو اس پلاٹ کی زکاۃ والد ہی پر لازم ہو گی، بیٹے پر لازم نہیں ہو گی. نیز قربانی کے مسئلہ میں بھی صاحبِ نصاب ہونے میں یہ پلاٹ والد ہی کا شمار ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200392
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن