میری بیوی کے پاس 3 تولہ سونا زیورات کی شکل میں ہے، اور روزمرہ کے استعمال کے لیے کچھ رقم مثلاً 3 یا 4 سو کم و بیش ہوتی ہے تو اس پر زکاۃ و قربانی واجب ہے؟
تین تولہ سونے کے ساتھ اگر کوئی ضرورت سے زائدرقم موجود نہ ہو یا ہو مگر خرچ ہوجاتی ہو تو قربانی اور زکاۃ واجب نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143812200043
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن