بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کی اٖفضل صورت


سوال

صدقہ کے لیےقربانی کر کے اس کا گوشت مستحق کو دینے کے بجائے اگر نقد رقم دے دی جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ اور صدقہ کے لیے قربانی کے افضل ہونے کا ثبوت کسی حدیث میں نہیں۔ کیا  بعض لوگوں کا یہ کہنا درست ہے؟

جواب

نفلی صدقہ کے بارے میں شریعت نے کوئی پابندی نہیں لگائی کہ صدقہ کا اسی طرح ادا کرنا ضروری ہو ، بلکہ اصول یہ ہے کی جس چیزمیں فقراء کازیادہ  فائدہ ہو وہی افضل ہے ، البتہ واجب قربانی کے بدلہ رقم صدقہ کرنا قابل قبول نہیں ہے ایساکرنے والا ترک واجب کی وجہ سے  گناہ گار ہوگا۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908200083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں