بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صدقہ کا گوشت کھانا کن لوگوں کے لیے جائز ہے؟


سوال

صدقہ کا گوشت کھانا کن لوگوں کے  لیے جائز ہے؟

جواب

’’صدقہ‘‘ سے مراد اگر واجب صدقہ ہے تو جو لوگ صاحبِ  نصاب نہ ہوں اور ان کے لیے زکوۃ لینا جائز ہو ان کے لیے صدقہ (واجبہ) کا گوشت کھانا جائز ہے۔  اور ’’صدقہ نافلہ‘‘ (عام صدقہ) مراد ہو تو اس کا گوشت ہر شخص کھا سکتا ہے، خواہ وہ مال دار ہو یا صدقہ دینے والے کا قریبی رشتہ دار ہو۔  البتہ جو شخص کسی وجہ سے نفلی صدقہ نکال رہاہو تو اسے چاہیے کہ اپنے زیرِ کفالت افراد کو اس صدقہ کی چیز نہ کھلائے نہ خود کھائے، بلکہ ایسی صورت میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ کسی مستحق کو دے؛ تاکہ ثواب بھی زیادہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں