بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح صبح لوح قرآنی دیکھنے سے دن اچھا گزرنے کی حقیقت


سوال

جوشخص صبح سویرے لوح قرآنی دیکھے گا اس کا پورا دن اچھا گزرے گا۔  کیا یہ بات صحیح ہے یا غلط؟ اگر صحیح ہے تو ٹھوس ثبوت یا دلیل دے دیں !

جواب

 لوحِ قرآنی کے نام سے جو معروف نقشے ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں  احادیثِ مبارکہ میں اس کی کوئی فضیلت وارد نہیں ہوئی۔

اگر کسی کے تجربے سے ان کلماتِ قرآنیہ کی بطورِ علاج وحفاظت و برکت تاثیر ثابت ہو تو وہ کسی بزرگ کا تجربہ ہی کہلائے گا، نیز اس میں بھی پختہ یقین اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہو کہ وہی تاثیر پیدا کرنے والے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں