بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شپنگ لین والوں سے ضمانت کروانے کی اجرت لینا


سوال

 میری کراچی میں کلیر نگ کمپنی ہے، ٹرانزٹ ٹو افغانستان کا کام ہے، ابھی شپنگ لین والے ہمسے ایک کنٹینرکی مد میں پانچ لاکھ روپے ڈیپازٹ کے طور پر لیتے ہیں، یہ پانچ لاکھ کنٹینر کی ضمانت ہے، جب کنٹینرواپس شپنگ لین کو پہنچ جائے پھر پانچ لاکھ  مجھے واپس دے دیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہاں پرکچھ  ایسے لوگ ہیں جو مجھے کہتے ہیں کہ ہمیں  پانچ ہزار یا چھ ہزار دے دو  میں آپ کی ضمانت کررہا ہوں، جب یہ بندہ ہماری ضمانت کرے تو پھر شپنگ لین والے ہم سے ایک لاکھ روپے ضمانت کے لیتے ہیں، کیا یہ جو ہم اس بندے کو پانچ ہزار دیتے ہیں یہ جائز ہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کی  ضمانت کی وجہ سے شیپنگ لین والے  ڈپازٹ کی رقم میں کمی کردیتے ہیں تو یہ اس شخص کی طرف کفالت ہے، اور کفالت عقدِ تبرع ہے، اس پر اجرت لینا جائز نہیں ہے۔

الإشراف على مذاهب العلماء لابن المنذر (6/ 230):

"قال أبو بكر: م 3849 - أجمع كل من نحفظ عنه من أهل العلم على أن الحوالة  بجعل يأخذه الحميل، لاتحل، ولاتجوز". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں