بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ کو زکاۃ دینے کا حکم


سوال

میرا ایک کزن شیعہ ہے، اس کے ذمے بھائیوں کے ساتھ کسی معاملے میں پیسے دینے آئے ہیں، لیکن اس کے بقول اس کے پاس پیسے نہیں ہیں کیا اس کے حصے کی رقم زکاۃ سے ادا کی جاسکتی ہے؟

جواب

شیعہ کے عقائد اگر کفر کی حد تک پہنچ جائیں (مثلاً قرآنِ کریم میں تحریف یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت یا  جبریل امین سے وحی پہنچانے میں غلطی یا اماموں کی معصومیت اور من جانب اللہ مقرر ہونے کا قائل ہو، یا حضراتِ شیخین کریمین رضی اللہ عنہما پر لعن طعن کرتاہو یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو) تو اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے سنی مسلمان کاایسے اہلِ تشیع (شیعہ) کو زکاۃ دینا جائز نہیں، اگر زکاۃ دی تو ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں