بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شہیر نام رکھنا


سوال

اللہ  تبارک و تعالی نے اپنے کرم سے مجھے اولادِ نرینہ سے نوازا ہے،  میری خواہش تھی کہ  اللہ جب بھی اولاد نرینہ سے نوازے گا میں اس کا نام "شھیر احمد صدیقی" رکھوں گا. میرے بیٹے کی پیدائش  کی تاریخ اور دیگر معلومات درج ذیل ہیں۔ اس کی روشنی میں اصلاح فرما دیں کہ یہ نام درست ہے؟  بچے کا نام: شھیر احمد صدیقی،  ماں کا نام: نادیہ نصیر صدیقی  (باپ کا نام): عدنان احمد صدیقی تاریخ پیدائش(شمسی): 25 ستمبر 2018 تاریخ پیدائش (قمری): 14 محرم الحرام 1440ھ وقت پیدائش: اندازً ا دوپہر ٢:٤٥ براہ مہربانی  رہنمائی فرمادیں؛  تاکہ بچے کے بہترمستقبل کےلیے آپ کی تجویز پر عمل کیا جا سکے !

جواب

شہیر کا معنیٰ "مشہور اورمعروف" ہے،  یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

البتہ آپ نے تاریخِ پیدائش اور وقتِ پیدائش کے اعتبار سے جو تفصیل درج کی ہے اور آج کل اس حوالے سے مختلف اوہام وخیالات پائے جاتے ہیں، شرعاً بچے کا نام تجویز کرنے میں اس کا دخل نہیں ہے، بلکہ شرعاً اصل یہ ہے کہ اولاد کے لیے اچھا نام منتخب کیا جائے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اولاد کے اچھے نام تجویز کریں؛  اس لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا بامعنی کوئی بھی اچھا نام تجویز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں