بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شہوت سے قطرات نکل جائیں تو روزہ کا حکم


سوال

اگر کسی کا معدہ کمزور ہو اور اسے قطرے نکلنے کی بیماری ہو اور روزے کی حالت میں اسے ( نہ چاہتے ہوے بِھی )  گندی سوچ غالب آجائے اور شہوت کے قطرات نکل جائیں تو روزہ باقی رہے گا یا نہیں؟ اگر ٹوٹ گیا تو کیا کفارہ ہے؟

جواب

پشہوت کی وجہ سے مذی کے قطرے نکلنے سے روزہ  نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی اس پر کوئی کفارہ یا قضا لازم ہوتی ہے۔البتہ اگر  اپنے عمل سے انزال ہوجائے (منی نکل جائے) تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور اس پر اس روزہ کی قضالازم ہوگی۔ واضح رہے کہ مشت زنی کرنا ناجائز اور گناہ ہے، روزے کی حالت میں اس کی قباحت مزید بڑھ جائے گی، اس لیے اگر کسی نے روزے میں یہ عمل کیا تو اسے صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔

’’أو تصور فامنی لا یفسد‘‘. ( درمختار ۳؍۳۶۷)

’’ مس الصائم امرأته وأمذی لا یفسد صومه‘‘. (تاتارخانیة،  ۳؍۳۸۷)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200539

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں