بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شہر میں رہائش پذیر شخص اپنے گاؤں میں قصر پڑھے گا یا اتمام


سوال

میں راول پنڈی میں رہتا ہوں جب کہ میرا گاؤں راول پنڈی سے دو سو کلو میٹر دور ہے، میرا گاؤں میں ایک مکان ہے ، لیکن مکان میں ہم رہتے نہیں، میں دو مہینے بعد گاؤں جاتا ہوں تو وہاں رہتا ہوں، تو کیا گاؤں میں نماز میں قصر پڑھوں گا یا پوری؟

جواب

اگر گاؤں کو مستقل ترک نہیں کیااگر چہ رہائش گاؤں میں نہیں رکھی ہے  تو جب بھی گاؤں جانا ہوگاگاؤں میں پوری نماز پڑھیں گے خواہ پندرہ دن سے کم کے لیے ہی جانا ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں