بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا اپنی بیوی کو والدین سے ملاقات سے روکنا


سوال

کیا شوہر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اس کے گھر والوں سے بات کرنے سے یا ملاقات کرنے سے روکے؟ 

جواب

شوہر کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنی بیوی کو اپنے والدین سے بات چیت کرنے یا ملاقات سے منع کرے، ملاقات کرنے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر والدین اس کے پاس آسکتے ہیں تو وہ آئیں، ملاقات کر کے چلے جائیں، اور اگر ان کے لیے آنا ممکن نہ ہو تو ہفتے میں ایک بار ان سے ملنے جاسکتی ہے. دیگر محارم سے سال میں ایک مرتبہ ملاقات کرسکتی ہے۔ البتہ بیوی اپنے رشتہ داروں کو شوہر کی اجازت کے بغیر شوہر کے گھر میں نہیں ٹھہرا سکتی، صرف ملاقات کرکے وہ واپس چلے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200390

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں