بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شوال کے مستحب روزوں کو ایام بیض میں رکھنے سے کیا دونوں قسم کے روزے ادا ہوجائیں گے ؟


سوال

اگر کوئی  شخص شوال کے چھ روزے  اور ایامِ بیض کے روزے  ایک ساتھ ادا کرے، کیا دونوں  ادا ہوجائیں گے؟ اور دونوں  کا ثواب اس کو ملےگا؟ 

جواب

شوال کے چھ روزوں میں اگر ایامِ بیض(قمری مہینہ کی 13،14،15 تاریخ) بھی آجائیں اور کوئی شخص ان ایام میں ان دونوں نفل روزوں کی نیت کرے تو اس کو ان دونوں قسم کے روزوں کا ثواب مل جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 440):
" ولو نافلتين كسنة فجر وتحية مسجد فعنهما 

(قوله: ولو نافلتين) قد تطلق النافلة على ما يشمل السنة وهو المراد هنا (قوله: فعنهما) ذكره في الأشباه ثم قال: ولم أر حكم ما إذا نوى سنتين كما إذا نوى في يوم الإثنين صومه عنه وعن يوم عرفة إذا وافقه فإن مسألة التحية إنما كانت ضمناً للسنة؛ لحصول المقصود اهـ أي فكذا الصوم عن اليومين". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200788

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں