بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فنون میں کم زوری کیسے دور کی جائے؟


سوال

الحمدللہ  میں فارغ التحصیل ہوں، لیکن مجھے کچھ فنون میں کم زوری درپیش ہے،  اور وہ فنون مختلف درجات میں پڑھائے جاتے ہیں،  میں ان فنون کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، اس کا کوئی بہتر طریقہ کار بتا دیں یا نیو ٹاؤن کے اندر کوئی ایسی ترتیب ہو مختلف درجات میں بیٹھ کر کر مختلف فنون پڑھے جا سکتے ہوں؟

جواب

فی الحال ہمارے ہاں فنون کے تکملہ یا فارغ التحصیل فضلاء کے لیے مختلف درجات کے دروس میں شرکت کرکے اپنے فنون کی کم زوری دور کرنے کی ترتیب نہیں ہے، کسی ایسے ادارے  کی تحقیق و جستجو کرلیجیے جہاں یہ ترتیب ہو۔

بصورتِ دیگر ابتدائی درجات سے تدریس کا سلسلہ شروع کردیجیے، جس فن کی ابتدائی کتاب آپ کو حوالہ کی جائے اپنے قریب علاقے میں اس فن کے کسی ماہر عالم سے مسلسل راہ نمائی لیتے رہیے، درس سے پہلے خود بھی اچھی طرح مطالعہ کیجیے، اور مشکل پیش آنے کی صورت میں ماہرِ فن عالم سے رجوع بھی کیجیے، ان سے  تدریس کے حوالے سے بھی راہ نمائی لیتے رہیے، حتی الوسع اپنی تیاری مکمل کرکے پھر طلبہ کو درس دیجیے، ان شاء اللہ تدریس کا سلسلہ شروع کرنے سے آپ کی استعداد بہتر ہوتی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201966

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں