بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شرعی مسائل کے حل کے لیے نظام


سوال

 ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ دینی مسائل کا فوری حل معلوم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے، چھوٹے بڑے دینی مسائل کےلیے جب بھی مشورے کی ضرورت پڑے اس ہیلپ لائن پر چوبیس گھنٹے مفتی حضرات موجود ہوں جو لوگوں کو فوری اور بہترین انداز سے راہ نمائی فراہم کریں ۔ فتوی کی سہولت اگرچہ ای میل کے ذریعے موجود ہے، لیکن بعض چھوٹے مسائل کا فوری جواب درکار ہوتا ہے جس کے لیے فون کال کے ذریعے معلوم کرنا زیادہ مناسب ہے ۔ دوسری جانب زندگی جس طرح سے تیز رفتار ہو گئی ہے، اس بھی ای میل کرکے پندرہ بیس دن انتظار کرنا بعض اوقات ممکن نہیں ہوتا۔ امیدِِ واثق ہے کہ آپ اس تجویز پر ضرور غور فرمائیں گے کہ دینی معلومات کے لیے بھی دیگر ہیلپ لائن کی طرح ہیلپ لائن ہونی چاہیے۔

جواب

الحمدللہ ہمارے ادارے کی جانب سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مختلف شعبے کام کررہے ہیں ، جن میں دارالافتاء، بذریعہ ویب سائٹ مسائل کا حل، موبائل ایپلیکیشن کی سہولت وغیرہ موجود ہے، فوری حل طلب مسائل کے جوابات دارالافتاء میں بذریعہ فون دیے جاتے ہیں، نیز ای میل اور دستی سوالات کاسلسلہ اس سے جدا ہے، ان میں بسا اوقات مسائل کی تحقیق یاتفصیل طلب جوابات کی بنا پر تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
فوری حل طلب مسائل کے لیے جامعہ کے دارالافتاء کے نمبرات مندرجہ ذیل ہیں :
021-34925352
34913570

فقط 


فتوی نمبر : 144008201326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں