بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب کے ڈبے اٹھانا


سوال

کیا شراب کے ڈبے کو اٹھانا اور ریک پر سیٹ کرنا اور  اس کو دکان میں بیچنا حرام ہے یا صرف پینا حرام ہے؟

جواب

مسلمان کے لیے ان کاموں کا کرنا بھی جائز نہیں ہے؛ اس لیے  کہ اس میں گناہ میں دوسروں کی مدد کرنا شامل ہے ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں دس لوگوں پر لعنت فرمائی ہے، ان میں سے شراب اٹھانے والے، بیچنے والا اور دوسروں تک پہنچانے والا بھی ہے؛ اس لیے ایسے ملازم کو  مذکورہ نوکری چھوڑ کر دوسری نوکری تلاش کرنی چاہیے۔ اور اگر دکان/اسٹور پر شراب کے علاوہ حلال اشیاء بھی ہوں تو وقتی طور پر یہ کیا جاسکتاہے کہ اسٹور کے مالک یا ذمہ دار کو بتادے کہ بحیثیتِ مسلمان میرے لیے یہ کام اور اس کی آمدن جائز نہیں ہے، اس لیے شراب کے ڈبے یا دیگر حرام اشیاء بیچنے اور اٹھا کردینے کا کام میں نہیں کرسکتاہوں، پھرصرف حلال اشیاء اٹھاکر ریک پر سیٹ کرے اور گاہک کو دے، اس صورت میں متبادل انتظام تک اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں