بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شاہ ریز نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

’’شاہ ریز ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟  اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’شاہ ریز ‘‘  کے دونوں لفظ فارسی زبان کےہیں، جس میں سے ’’شاہ ‘‘ کے معنی بادشاہ کے آتے ہیں ،اور ’’ریز‘‘ کالفظ فارسی زبان میں بطورِ  لاحقہ کے لگایا جاتاہے ، جیسے رنگ ریز، گل ریز۔اس لحاظ سے ’’شاہ ریز‘‘  کے معنی ہیں: بادشاہ گر، (بادشاہ بنانے والا)، بادشاہت دینے والا ۔ یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔

اس کے بجائے انبیائے کرام علیہم الصلوات والتلسیمات یاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200982

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں