بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شاز اور شاذ کا معنی


سوال

کیا ’’اشاذ‘‘  یا ’’اشاز‘‘  کوئی لفظ ہے؟  اگر ہے تو اس کے معنی کیا ہیں؟  ساتھ ہی ’’شاذ‘‘  یا ’’شاز‘‘  کے معنی پر بھی روشنی ڈالیں؟

جواب

’’شاز‘‘  یہ ’’شئز‘‘ سے ہے اس کے معنی درج ذیل ہیں :

1-"شَئِزَ (ع) شَازًا و شُوُزَةً و شُوَازًا المَکَانُ":  جگہ کا سخت و نا ہم وار ہونا.

2- صفت ( شَازٌ):  بے آرام ہونا ۔ ڈرنا ۔

3-   أَشَازَه:  کسی کو بے آرام کرنا ۔ ڈرانا ۔

4-  أَشْاَزَ الرِجْلُ عَنْ کَذَا:  آدمی کا کسی چیز پر بلند ہونا ۔ (مصباح اللغات)

جب کہ ’’شاذ‘‘  یہ ’’شذّ ‘‘سے ہے اس  کے معنی ہیں :

(1)    خلافِ قیاس ، خلافِ اصول ، خلافِ معمول ، کم استعمال ہونے والا۔

(2) اجنبی ، مستثنی ، منفرد وغیرہ معمولی۔

(3) کم یاب ، نادر الوجود ، نادر الوقوع ج : شواذ۔
"رجل شاذ": بداطور آدمی ، نا پسندیدہ شخص ، انفرادیت ۔"سلوك شاذ":    نا مناسب طرزِعمل ۔"نمط شاذ":   نا مانوس طرز ، غیر مہذب طرز ، منفرد طرز ۔ "حالة شاذة":غیر معمولی صورت حال ۔(القاموس الوحید)

لہٰذا اگر مذکورہ الفاظ کے معانی پوچھنے کا مقصد کسی بچے کا نام رکھنا ہے، تو یہ الفاظ نام کے لیے مناسب نہیں ہیں، ان کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام  یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں