بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر ملنے والا زیور کس کی ملکیت ہوگا؟


سوال

شادی کے وقت جو زیور دلہن کو دیا جاتا ہے اس زیور کا مالک کون ہوتا ہے؟

جواب

شادی کے وقت جو زیور دلہن کو اپنے گھر والوں کی طرف سے ملتا ہے وہ تو لڑکی کی ملکیت ہوتا ہے، اور جو زیور دلہن کو لڑکے والوں کی طرف سے ملتا ہے اس میں دیکھا جائے گا کہ اگر لڑکے والوں نے وہ سونا دیتے وقت بطورِ ملک دینے کی صراحت کی ہو تو لڑکی اس زیور کی مالک ہوگی اور اگر لڑکے والوں نے زیور دیتے وقت عاریت کے طور پر (یعنی صرف استعمال کے لیے لڑکی کو زیور)  دینے کی صراحت کی ہو تو پھر وہ زیور لڑکی کی ملکیت نہیں ہوگا، بلکہ جس نے عاریتاً استعمال کے لیے دیا ہو اسی کی ملکیت ہوگا۔  لیکن اگر لڑکے والوں نے زیور دیتے وقت کسی قسم کی کوئی صراحت نہ کی ہوتو پھر لڑکے والوں کے عرف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، اگر لڑکے والوں کا عرف دلہن کو زیور بطورِ ملک دینے کا ہو تو وہ زیور لڑکی کی ملکیت شمار ہوگا اور اگر لڑکے والوں کا عرف دلہن کو زیور بطورِ عاریت دینے کا ہو تو پھر وہ زیور لڑکی کی ملکیت نہیں ہوگا۔ اور اگر لڑکے والوں کے ہاں کوئی عرف نہ ہو تو عرفِ عام کا اعتبار کرتے ہوئے یہ زیور گفٹ سمجھا جائے گا اور لڑکی کی ملکیت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200257

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں