بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کارڈ بنوانا اور اس میں مرحومین کا نام درج کرنا


سوال

شادی کارڈ پر ان حضرات کانام بھی لکھاجاتاہے جواس دنیا میں موجود نہیں،کیایہ درست ہے؟

جواب

شادی کارڈ پر مرحومین کا نام درج کرنا محض ایک رسم ہے، اگر کوئی شخص خاندان کے بزرگوں کی برکت یا ان کی معرفت کی نیت سے نام لکھ دیتاہے تو گنجائش ہوگی، لیکن اس کا اہتمام کرنا یا بطورِ رسم اختیار کرنا(کہ اگر مرحوم بزرگوں کے نام نہیں لکھے جائیں گے تو خاندان والے ناراض ہوں گے، یا بطورِ تفاخر بڑوں کے نام لکھنا یہ) قابلِ ترک عمل ہے، درحقیقت شادی کارڈ کااہتمام نہ ضروری ہےاور نہ ہی کارِ ثواب ہے ، اصل مقصود نکاح اور ولیمہ کی اطلاع اور مقررہ وقت کی یاد دہانی ہے ؛ اس لیے تکلفات کے بغیر سنجیدہ وباوقار دعوت نامہ تیار کرنے میں حرج نہیں ہے، اس طرح کی رسومات اور رواج سے اجتناب کرناچاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں