بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سگریٹ پینے والے شخص کی بیوی کا اس سے علیحدگی اختیار کرنا


سوال

بیوی شوہر کو سگریٹ سے منع کرے اور وہ منع نہ ہو، اس پر بیوی ناراض ہو کر اس کی طرف ٹانگیں کر کے علیحدہ چارپائی پر سو جائے، اس کی اس حرکت پر شوہر بھی ناراض ہو جائے،  پھر وہ اگلے دن بھی یوں ہی کرے، تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟ آیا کتنی ہو گی؟ توبہ کرنی پڑے گی یا نہیں ؟

جواب

بیوی کے لیے اگر سگریٹ کی بو باعثِ ایذا ہے تو اس کا شوہر سے علیحدہ بستر پر سونا درست ہے۔شوہر کی طرف ٹانگیں کرنا اگر میاں بیوی کی برادری میں بے ادبی سمجھاجاتا ہو تو بیوی کے لیے ایساکرنا جائز نہیں ۔سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے ؛ اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کی بات کا لحاظ رکھے۔ اوربیوی کوچاہیے کہ وہ شوہر سے سگریٹ نوشی ترک کرانے کے لیے ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے ازدواجی زندگی میں ناخوش گواری پیداہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں