بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سپلائی چین فیکٹرنگ میں کام کرنے کا حکم


سوال

کیا کسی سپلائی چین فیکٹرنگ (supply chain factoring) کمپنی میں کام کرنا حلال ہے؟ اس طرح  کی کمپنی کسی ایک کمپنی کی واجب الادا رقم کو کسی دوسری کمپنی کو وقت سے پہلے ادا کردیتی ہیں اور اس پے کچھ شرح سود وصول کرتی ہیں۔ مثلاً زید کے ذمہ میں عمر کے 100 روپے ہیں جو اس کو  3 مہینوں میں ادا کرنے ہیں۔ یہ کمپنی بوقتِ ضرورت عمر کو فوراً  90  روپے دے دے گی اور 3 مہینے بعد زید سے 100 روپے وصول کر لےگی۔

جواب

supply chain factoring کی تفصیلات سے قطع نظر جو مثال آپ نے دی ہے اگر کمپنیاں صرف یہی کام کرتی ہیں  تو  یہ درحقیقت بیع الدین ہے جو کہ جائز نہیں ہے اور سود ہے۔ اس میں عمر کمپنی کو اپنا قرض بیچ دیتا ہے اور کمپنی بعد میں زیادہ وصول کرلیتی ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 280):
"ولاينعقد بيع الدين من غير من عليه الدين. ويجوز من المديون لعدم الحاجة إلى التسليم". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201422

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں