بندہ سپاری کا کاروبار کرہا ہے کیا سپاری کا کاروبار جائز ہے اور شرعی اعتبار سے ٹھیک ہے؟
سپاری(چھالیہ)کا کام کرنا شرعاً جائز ہے، اگر اس میں کوئی خلافِ شرع معاہدہ نہ کیا جائے۔اگر قانون میں اس کی ممانعت ہو تو قانون کی پاس داری کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201606
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن