بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کا سکہ بطور قرض لینے کا حکم


سوال

ایک بندے سے 20گرام سونے کا سکہ لے کر اپنی ضرورت کے تحت اسے 116500 میں فروخت کر دیا، جب میرے  پاس گنجائش ہو جائے گی  میں اس بندے کو 20 گرام سونے کا سکہ لے کر دوں گا۔ پوچھنا ہے اس میں جائز نا جائز کا کوئی شک و شبہ ہے؟

جواب

سونے اور چاندی کو بطورِ قرض لینا اور دینا جائز ہے،  لہٰذا آپ کا کسی شخص سے 20  گرام کا سونے کا سکہ بطورِ قرض لینا جائز تھا،  اب آپ کے ذمہ 20  گرام سونے کا سکہ ہی اسے واپس کرنا لازم ہوگا، چاہے واپس کرتے وقت سونے کی قیمت میں فرق آیا ہو یا نہ  آیا ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 161):

"(وصح) القرض (في مثلي) هو كل ما يضمن بالمثل عند الاستهلاك (لا في غيره) من القيميات كحيوان وحطب وعقار وكل متفاوت لتعذر رد المثل ... (فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا) كل (ما يكال أو يوزن أو يعد متقارباً". 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 177):

"فإذا استقرض مائة دينار من نوع فلا بد أن يوفي بدلها مائة من نوعها الموافق لها في الوزن أو يوفي بدلها وزناً لا عدداً، وأما بدون ذلك فهو رباً؛ لأنه مجازفة".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 265):

"(وما غلب فضته وذهبه فضة وذهب)  ... و) كذا (لايصح الاستقراض بها إلا وزناً) كما مر في بابه".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں