بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونا خرید کر ادائیگی بعد میں کرنا


سوال

سونے کی خریدو فروخت کرتے وقت نقد پیسے دینا ضروری ہے ؟ مثلاً:  1 تاریخ کو کچھ سونا خریدا ,پھر 5 تاریخ کو اور خریدا ,پھر سنار کا حساب 8 تاریخ کو کیا تو صحیح ہے ؟

جواب

سونے چاندی کی روپیہ پیسے کے بدلے  خرید وفروخت شرعاً "بیعِ صرف" کہلاتی ہے ، اور بیعِ صرف کا حکم یہ ہے کہ اس میں دونوں طرف سے نقد ادائیگی ضروری ہے؛ اس لیے  سونا خریدنے کا مذکورہ طریقہ درست نہیں۔ درست طریقہ یہ ہے کہ پہلے بیع کا وعدہ کرلیا جائے، پھر جس وقت سونا تیار ہو اور نقد ادائیگی کا انتظام ہو اس وقت نقد سودا کرلیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں