بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کا طریقہ


سوال

نماز میں سورۂ فاتحہ کےساتھ سورت  کیسے ملائیں ؟

جواب

1- سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنے کے بعد بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر سورت شروع کرنا بہتر ہے۔ 

2- فرض نماز میں قرآنِ  مجید کی ترتیب کے مطابق قرأت کرنا ضروری ہے،یعنی سورۂ فاتحہ کے بعد جو سورت  ملائیں اگلی رکعت میں اس سے آگے کی کوئی سورت  ملائی جائے۔اس کے خلاف کرنا یعنی خلافِ ترتیب قرآنِ  کریم کی تلاوت کرنامکروہ ہے، البتہ نماز ہو جائے گی۔

3- ہر دو رکعت میں پے درپے سورت پڑھنا لازم نہیں، البتہ اگر فرض نماز کی دونوں رکعتوں میں پڑھی جانے والی سورتوں کے درمیان کسی ایسی ایک سورت کا فاصلہ دیا گیا جس سے دو رکعت نہیں بن سکتیں، (جیسے پہلی رکعت میں سورۂ اخلاص اور دوسری رکعت میں سورۂ ناس پڑھنا)  تو یہ مکروہ ہو گا، ہاں ایسی سورت کا فاصلہ دیا جس سے دو رکعت بن سکتی ہیں جیسے پہلی رکعت میں سورہ ضحیٰ اور دوسری رکعت میں سورہ ٔ تین پڑھنا یا ایک سے زائد سورت کا فاصلہ دیا جیسے پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھی تو بلا کراہت جائز ہو گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں