بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورج گرہن اورچاند گرہن کے موقع احتیاطی تدابیر


سوال

ہمارے ہاں چاند گرہن اورسورج گرہن میں عورت کے لیے کہاجاتاہے کہ وہ چھری کانٹایاکوئی اوزار ہاتھ میں نہ لے،اورآگ کے پاس بھی نہ جائے،ورنہ آنے والے بچے میں نقصان ہوتاہے،کیااس بات میں کوئی حقیقت ہے ؟براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

لوگوں میں رائج مذکورہ نظریہ درست نہیں ،شرعاً ایسی کوئی بات کتابوں میں نہیں ملتی،اورنہ ہی گرہن کی وجہ سے مذکورہ نقصانات پرکوئی شرعی دلیل موجودہے۔لہذابوقت ضرورت عورت چھری کانٹااستعمال کرسکتی ہے البتہ  کسی طبی اصول کے مطابق یا تجربہ سے ثابت ہو کہ مذکورہ افعال عورتوں کے نقصان دہ ہیں اور کوئی طب یا تجربہ کی وجہ پرہیز کرے تو مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں