امام صاحب نے نماز میں سورہ فاتحہ پڑھی، بعدہ سورہ پڑھی، سورہ پڑھنے کے بعد آمین کہا، کیا ایسی صورت میں نماز ہوگی یا نہیں؟ اور کیا تمام مقتدیوں کو بھی نماز لوٹانی ہوگی؟
سورہ فاتحہ کے بعد آمین کہنا سنت ہے، دوسری سورت پڑھ کر آمین کہنا ثابت نہیں ہے، اس لیے سورت کے بعد آمین نہیں کہنا چاہیے تھا،البتہ سورت کے بعد آمین کہنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ کسی کو بھی نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201940
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن