بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سواری کی دعا


سوال

سواری کی "دعا " جو حدیث میں آتی ہے، بتا دیجیے۔

جواب

سوار جب اپناپہلا قدم سواری پر  رکھے توبِسْمِ اللّٰهِ پڑھے، جب اوپر چڑھ جائے توالْحَمْدُ لِلّٰهِپڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے:

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ

اس کے بعد  تین مرتبہ اَللّٰهُ اَكبَرُاور تین مرتبہ الْحَمْدُ لِلّٰهِکہے ،پھر یہ دعا پڑھے:

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ، إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ

بعض روایات میں سواری پر سوار ہونے کے بعد اس دعا کے پڑھنے کا ذکر بھی ملتا ہے:

اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تُحِبُّ وَتَرْضَى، اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا، وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ، اللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ، وَسُوءِ الْمَنْظَرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ

واپسی کے سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم  یہ اضافہ بھی فرماتے تھے:

آئِبُونَ، تَائِبُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں