بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سوئم اور چہلم میں ایصال ثواب کی خاطر قرآن خوانی میں کیا برائی ہے؟


سوال

 لوگ سوئم اور چہلم اور قرآن خوانی کو ناجائز کہتے ہیں ،اگر صرف ایصالِ ثواب کے لیے  کیا جائے تو اس میں کیا برائی ہے؟

 

جواب

شریعت میں ایصالِ ثواب مسنون و مستحب ہے،لیکن اس کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں ہے، جو شخص جس وقت جس دن چاہے، کوئی بھی نفلی عبادت کر کے اُس کا ثواب میت کو بخش سکتا ہے۔لہذامرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے عزیز و اقارب کا قرآن کریم پڑھنا جائز ہے، لیکن مروجہ طریقہ پردن متعین کرکے اجتماعی قرآن خوانی کرنا ، جس میں کھانے پینے کا التزام ہو اور لوگوں کو باقاعدہ دعوت دے کر جمع کرنا ،نہ آنے والوں سے ناراضگی کا اظہار کرنا  شریعت میں اضافہ کرنا ہے ؛ اس لیے ناجائز و ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں