بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنیما جا کر فلم دیکھنا


سوال

 سینیما جاکر فلم دیکھنا اور اتنے پیسے خرچ کرنا کیسا ہے؟ 

جواب

فلم (جان داروں کی تصاویر پر مشتمل کوئی بھی ویڈیو) خواہ گھر میں یا کسی الیکٹرانک ڈیوائس میں دیکھی جائے یا سنیما جا کر دیکھی جائے بہرصورت حرام ہے، اور سنیما جاکر فلم دیکھنا اعلانیہ گناہ کے زمرے میں بھی داخل ہے، حدیثِ پاک میں ہے میرا ہر امتی معافی کے قابل ہے مگر اعلانیہ گناہ کرنے والے۔ (مفہوم الحدیث) 

لہٰذا  اس حرام عمل سے فوری طور پر سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ اس گناہ سے بچنے کا عزم کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں