بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سمون طاہر کا مطلب


سوال

سمون طاہر نام کا مطلب کیاہے؟

جواب

لفظ "سمون "  اگر "س" اور "میم" پر پیش کے ساتھ پڑھا جائے تو یہ "سمن" کی جمع ہے، اس کا معنی ہے: "گھی، دودھ اور مکھن کا خلاصہ" وغیرہ۔ "س" پر زبر ہو تو عربی لغت کے لحاظ سے یہ لفظ درست نہیں ہے، البتہ "سمین" موٹے کو کہتے ہیں۔ اور "طاہر " کا معنی ہے:"پاکیزہ "۔ مذکورہ نام میں لفظ "طاہر"  لڑکے کے لیے اچھا اور بامعنی نام ہے، صرف یہی نام رکھنا کافی ہوگا۔ اور اگر بچی کا نام رکھنا ہے تو "طاہرہ" نام رکھ دیا جائے۔ "سمون" کے بجائے انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی  یا بامعنی نام رکھاجائے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں