بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سلسل البول کی بیماری میں نماز کا حکم


سوال

مجھے مختلف اوقات میں پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں، کبھی فوراً اور  کبھی کچھ دیر بعد تو نماز کا کیا کروں؟ 

جواب

قضائے حاجت کے بعد کچھ دیر انتظار کیا کریں اور  اس دوران ٹشو پیپر وغیرہ استعمال کریں، کچھ دیر بعد جب قطرے رک جانے کا یقین ہوجائے تو استنجا کرلیا کریں۔بہتر یہ ہے کہ نماز کے وقت سے اتنی دیر پہلے  استنجا سے فراغت حاصل کرلیا کریں کہ قطرے آنا بھی بند ہوجائیں اور آپ وضو کرکے جماعت سے نماز بھی ادا کرلیں، بہرحال نماز سے پہلے اطمینان حاصل کرلیاکریں۔ اور اگر نماز کے بعد معلوم ہو تو  جسم یا کپڑے میں جس جگہ قطرہ لگاہو  اسے پاک کرکے، دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھ لیا کریں، مگر نماز ہرگز نہ چھوڑیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143901200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں