بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سقیط کنزہ نام رکھنا


سوال

 میری بیٹی کا نام ’’سقیط کنزہ‘‘  ہے. کیسا نام ہے؟  اور اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’سقیط‘‘  کے مختلف معانی ہیں: بے وقوف،کم عقل،برف۔شبنم،یخ،اولہ ۔

’’کنزه‘‘ عربی قواعد کے اعتبار سے درست لفظ نہیں ہے،  اس مادے سے اس کے قریب قریب لفظ "کنز" ہے(کاف پر زبر اور نون ساکن)،  اس کا معنی جمع کرنا ،ذخیرہ کرنا ،زمین میں دفن کرنا، نیزے کو زمین میں گاڑھنا،دفن کیا ہوا مال،اسی طرح "کنز" (کاف پر زبراور نون کے نیچے زیر):  اس کا معنی ہے: سخت گوشت والا۔

اگرچہ یہ نام رکھنا بعض معنیٰ کی رعایت رکھتے ہوئے درست ہے،  لیکن بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے اسماءِ  مبارکہ میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیں، یا ایسا بامعنیٰ عربی نام رکھیں جس میں نامناسب معنیٰ کا احتمال نہ ہو۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144008200553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں