بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفید پوش کو زکات دینا


سوال

زکات کے مستحق کو ڈھونڈنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ بہت سے سفید پوش بھی ہیں جو زکات کے مستحق ہو سکتے ہیں۔

جواب

زکات کا مستحق وہ شخص ہے جس کے پاس حاجتِ اصلیہ ضروریہ سے زائد اتنا مال(زیور ،مکان، زمین،  کسی طرح کا بھی سامان اسباب وغیرہ) موجود نہ ہو جس  کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو جائے ، ایسا شخص زکات لیناچاہےتوزکات لے  سکتا ہے۔

اگر کوئی شخص سفید پوش ہے اور ظاہری احوال سے معلوم ہوکہ یہ زکات کا مستحق ہے تو ایسے سفید پوش شخص کو  زکات  کی رقم دینا زیادہ افضل ہے۔اور اسے زکات دیتے وقت زکات  کی رقم کی صراحت کرنالازم نہیں،  بلکہ ضرورت مند ہونے کی وجہ سے اسے یہ رقم  ہدیہ، تحفہ کے نام سے بھی دی جاسکتی  ہے، البتہ جس شخص کے متعلق تحقیق نہ ہو  اور کسی قرینے سے غالب گمان بھی نہ ہو کہ وہ زکات کا مستحق ہے تو اسے زکات نہ دی جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں