بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر کی وجہ سے ایک روزے کا کم ہونا


سوال

اگر کوئی شخص سعودیہ گیا ہو اور اس سال وہاں 29 روزے تھے اور پاکستان میں 30 تو کیاوہ شخص واپس آکر ایک روزے کی قضاکرے گا یانہیں؟

جواب

رمضان المبارک کے آغاز میں پاکستان میں تھا پھر سعودیہ چلاگیا تو چوں کہ پاکستان میں تیس روزے مکمل تھے اس لیے پاکستان سے جانے والا شخص عید سعودی عرب والوں کے ساتھ کرکے بعد میں ایک روزے کی قضا کرے گا ،چاہے قضا روزہ وہاں رکھ لے یا پاکستان واپس آکر رکھ لے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں