بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر پر جانے سے پہلے قرآن شریف چومنے اور سر پر رکھنے کا حکم


سوال

سفر پر جانے سے پہلے قرآن شریف چومنے  اور سر پر رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس عمل کو مسنون یا لازم سمجھے بغیر بطورِ  تبرک کرنے کی اجازت ہوگی۔ لیکن ہر مرتبہ سفر پرجانے سے پہلے اس عمل کا اہتمام معروف رسم ہے، اس لیے اس کے بجائے  ان اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے جو   مسنون ہیں، مسنون اعمال ہی زیادہ  باعثِ اجروثواب  اور خیروبرکت کا ذریعہ ہیں۔ رسول اللہ ﷺ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے جن دعاؤں اور معمولات کا اہتمام فرماتے تھے مسنون دعاؤں اور آپ ﷺ کی سنت کے متعلق کتابوں میں اکابر نے انہیں جمع کردیا ہے، رسول اللہ ﷺ کی سنتوں اور اسوہ حسنہ کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالحی عارفی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ’’اسوہ رسول اکرم ﷺ‘‘ کا مطالعہ مفید ہوگا۔ اور مسنون دعاؤں کے لیے مولانا محمد عاشق الٰہی رحمہ اللہ کی کتاب ’’مسنون دعائیں‘‘ کی مراجعت کی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200782

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں