بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر عمرہ کے لیے حیض روکنے کی دوا استعمال کرنا


سوال

اگر کسی کا سفر عمرہ 15 دن ہو، اس دوران اگر حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟

کیا حیض روکنے کی دوا استعمال کر سکتی ہے؟

جواب

1۔ مکہ یا مدینہ میں اقامت کے دوران اگر حیض آجائے تو خاتون کے لیے مسجدِ حرام یا مسجدِ نبوی میں داخل ہونا جائز نہیں، نہ عمرہ کرنے کی اجازت ہے، اور نہ ہی طواف کرسکتی ہے۔

2۔ سفر کے دوران حیض نہ آنے کے لیے دوا استعمال کرنے کے متعلق طبیب کی رائے پر عمل کیا جائے۔اگر مضرِ صحت ہو تو استعمال نہ کی جائے، لیکن اگر مضر صحت ہونے کے باوجود استعمال کی اور حٰیض نہ آیا تو عورت پاک کہلائے گی، اور اس صورت میں وہ عمرہ اور طواف کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں