بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودیہ میں جمعہ کی سنن قبلیہ


سوال

 یہاں سعودی عرب میں جمعہ کی پہلی اذان ظہر کا وقت ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہوتی ہے اور جمعہ کی دوسری اذان عین ظہر کے وقت ہوتی ہے جس وقت ظہر کا وقت شروع ہوتا ہے، تو جمعہ سے پہلے کی چار رکعت سنت نماز کس وقت پڑھی جائے؟ اس لیے کہ دوسری اذان کے فوراً بعدخطبہ شروع ہو جاتا ہے؟

جواب

اگر کسی بھی علاقے میں ایسی صورت ہو تو جمعہ سے پہلے کی سنتیں جمعہ کے بعد پڑھیں۔

"شرط في أدائها الخ دخول لوقت واعتقاد دخوله".(درمختار)

"لوقت أي وقت المکتوبة واعتقاد دخوله أو ما یقوم مقام الاعتقاد من غلبة الظن، فلو شرع شاکاً فیه لاتجزیه". (رد المحتار، باب شروط الصلاة، ج۱ ص ۴۲۱۔ط: س)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200436

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں