بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودی عرب کے ساتھ عید منانا


سوال

کیا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر اور عیدالاضحی مناسکتاہے؟

جواب

عیدین اور دیگر اسلامی اَیام اور مہینوں  کا تعلق چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے ہے، احادیثِ مبارکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بات کی تلقین فرمائی ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھا جائے اور چاند دیکھ کر ہی عید کی جائے،اور چاند کے مطالع (طلوع ہونے کی جگہیں)  مختلف علاقوں میں الگ الگ ہوتے ہیں، لہذا یہ ممکن ہے کہ ایک علاقہ میں چاند نظر آجائے،جب کہ دیگرعلاقوں میں دکھائی نہ دے؛ اس لیے اہلِ پاکستان کے لیے اپنے ملک کی رؤیت کے حساب سے ان ایام کی تعیین ضروری ہے، اگر اتفاقاً پاکستان اور سعودی عرب دونوں کی رؤیت متفق ہوجائے تو ممکن ہے کہ دونوں ممالک میں ایک ہی دن عید ہوجائے، لیکن عموماً دونوں کی رؤیت میں فرق ہوتاہے، اس لیے پاکستان میں سعودی عرب یا کسی بھی ملک  کی رؤیت کےحساب سے ان ایام کی تعیین درست نہیں ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں