بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سسر کو زکاة دینا


سوال

میں اپنی زکاۃ اپنے سسر کو دیتا رہا تقریباً دس سال تک کیوں کہ وہ مقروض اور مستحق تھے۔ اس زکات میں وہ سونا بھی داخل تھا جو میری بیوی اپنے ساتھ لائی تھی جس کی مقدار کل مقدار کے آدھے کے برابر تھی۔میں نے مسئلہ ایک عالم سے پوچھا تھا انہوں نے بتایا تھا کہ جو سونا بیوی اپنے ساتھ لائے اس کی مالک وہی ہوتی ہے اور جو سونا مرد کی طرف سے ہو اس کا مالک مرد ہوتا ہے۔ مگر میں یہ سمجھتا رہا کے میری بیوی جو سونا لائی ہے اس کی مقدار بہت تھوڑی ہے جس پر میں نے اس سے کہا کہ تم اپنے سونے کا مالک بھی مجھے بنا دو جس پر وہ بظاہر تو راضی ہوگئی تھی۔ ایک ماہ قبل میرے گھر میں چوری ہوئی اور چند گرام سونے کے علاوہ سارا سونا چوری ہوگیا۔میرا سوال ہے کیا میری زکات ادا ہو گئی یا اب مجھے دس سال کے زیور کی زکات دوبارہ ادا کرنی ہو گی۔برائے کرم راہ نمائی فرمائیں! 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر آپ کی بیوی نے اپنے سونے کا آپ کو واقعۃً  مالک بنا دیا تھا اور آپ اپنے سونے اور جو سونا بیوی نے آپ کی ملکیت میں دیا تھا اس کل سونے کی زکات خود ادا کرتے رہے، تو اس صورت میں زکات ادا ہوگئی ہے، گزشتہ سالوں کی دوبارہ سے زکات  ادا کرنا آپ کے ذمہ لازم نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200794

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں