بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری ملازمین کا بینک سے تنخواہ وصول کرنا


سوال

1. میں گورنمنٹ سکول ٹیچر ہوں، تنخواہ بینک سے ہی وصول کرتاہوں اور بینک سودکاری کرتے ہیں، لین دین بینک سے ہی ہوتاہے، کیا حکم ہے؟

2. ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ایک ہزار رکھنے پر روزانہ پچاس منٹ ملتے ہیں، اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

1-سرکاری ملازمین کا بذریعہ بینک اپنی تنخواہ وصول کرناجائز ہے، البتہ تنخواہ کی وصولی کے لیے صرف کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت ہے۔

2. ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی  رقم قرض ہے، اور اس پر ملنے والے اضافی فوائد(منٹ،انٹرنیٹ،میسج) سود ہیں، اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی  رقم پر ملنے والے فوائد استعمال  کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200631

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں