بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرپرلہسن کالیپ لگاہوتووضوکے لیے اسے دھونا ضروری ہے


سوال

مجھے بالوں کی بیماری بالچر Alopecia Areata ہے۔ اس کے علاج کے لیے رات کو لہسن کا لیپ بطور دوالگانا پڑتا ہے۔ کیا فجر کی نماز کے لیے وضو سے پہلے سر دھونا لازمی ہے یا صرف سادہ اور معمول کا وضو کافی ہو گا ؟

جواب

لہسن کا لیپ سوکھ جانے کے بعداگر اس کے نیچے پانی نہ پہنچ سکتا ہو تو  سر پر مسح صحیح ہونے کے لیے اس کو زائل کرنا ضروری ہوگا، نیز چوں کہ لہسن میں بدبو بھی ہوتی ہے اور بدبو دار اشیاء کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ ہے ؛ اس لیے بہر صورت سر دھو کر نماز پڑھیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں