بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سحری کے بغیر روزہ رکھنا


سوال

سحری کے بغیر روزہ کا کیا حکم ہے؟

 

جواب

روزہ رکھنے کے لیے سحری کرنا سنت ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، لہذا رات کو سحری کھانے کے لیے آنکھ نہیں کھلی یا آنکھ کھلی، لیکن کھانے کے لیے کچھ دستیاب نہ ہوا تو سحری کے بغیر ہی روزہ  کی نیت کرکے روزہ  رکھنا ضروری ہے،   احادیث میں سحری کھانے کی فضیلتیں وارد ہوئی ہیں؛ اس لیے سحری کرنی چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200294

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں