بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدے پر قدرت نہ رکھنے والا شخص نمازکیسے اداکرے؟


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کو گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے سجدہ میں منہ کے بل گرنے کا خوف ہے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے تو یہ شخص کس طرح آسانی کے ساتھ نماز ادا کرے؟۔

جواب

مذکورہ شخص اگرسجدہ پرقادرنہیں، گرنے کاخوف ہے ،نیزسجدہ سے قیام کی طرف اٹھنابھی دشوارہے توایسی صورت میں  زمین یاکرسی پربیٹھ کراشارے سے نمازاداکرسکتاہے۔سجدہ پرقدرت نہ ہونے کی صورت میں قیام کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143703200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں