بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدے میں جانے کا مسنون طریقہ


سوال

نماز میں سجدے میں جانے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ پہلے ہاتھ زمین پر  رکھنے چاہییں یا گھٹنے؟ ایک دوست کا کہنا ہےکہ ایک حدیث میں ہے کہ  اونٹ کی طرح سجدہ نہ کرو، یعنی جیسے وہ پہلے زمین پر گھٹنے رکھتا ہے، اس طرح نہ کرو۔ برائے کرم راہ نمائی فرمائیں!

جواب

حنفیہ کے نزدیک سجدے میں جاتے ہوئے پہلے زمین پر وہ عضو رکھا جائے جو زمین کےزیادہ  قریب ہے یعنی گھٹنے اور پھر ہاتھ رکھے جائیں، اس حوالے سے دلیل حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے وہ اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے (زمین پر ) رکھتے تھے۔ (ترمذی، ابوداود وغیرہ) علماء  کی ایک بڑی جماعت (جن میں امام شافعی وامام احمد بھی شامل ہیں) نے اسی روایت کو راجح قرار دیا ہے، اور اس پر عمل کیا ہے، باقی جو حدیث آپ نے ذکر کیا ہے، اس پر محدثین نے کئی پہلؤوں سے کلام کیا ہے اور اسے مرجوح یا منسوخ قرار دیا ہے، تفصیل کے لیے دیکھیے : معارف السنن ۳/ ٢٩. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں