بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سبین نام رکھنا


سوال

"سبین"  نام شرعی لحاظ سے بامعنی ہے یا نہیں؟  اور لڑکی کے لیے یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عربی یا فارسی مستند لغت میں لفظِ "سبین" کا معنیٰ نہیں مل سکا۔ البتہ عربی میں "سَبَـنِیَّه"  کپڑوں کی ایک قسم ہے جو "سَبَن"  نامی جگہ (بغداد میں ایک بستی )پر بنتے تھے،  بعض لغات میں "سبین" کو لاطینی زبان کا لفظ قرار دیا گیا ہے، اور اس کا معنیٰ ایک قبیلہ لکھا ہے۔  "سبین"  نام رکھا جاسکتا ہے،تاہم نام رکھنے کے متعلق  افضل یہی ہے کہ اپنی بچیوں کے نام  اَزواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر  یا اچھے بامعنی عربی نام رکھے جائیں۔  اگر مزید نام معلوم کرنا ہوں تو ہماری ویب سائٹ میں ناموں والے سیکشن میں جاکر دیکھ لیں، وہاں مزید اچھے اچھے معنیٰ والے نام موجود ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں