بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سب سے پہلے جمعہ کس نے قائم کیا ؟


سوال

جمعہ کس سن ہجری اور کس تاریخ کو پہلی بار ادا کیا گیا اور امامت کس نے کروائی؟

جواب

سن 12 نبوی میں یعنی ہجرت سے  ایک سال قبل مدینہ منورہ میں صحابی رسول حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے جمعہ قائم فرمایا،اور حاضرین کو نماز پڑھائی۔اس کے چند روز بعد ہی باقاعدہ طور پر جمعہ قائم کرنے کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں تبلیغ دین کے لیے مامورحضرت مصعب بن عمیررضی اللہ عنہ کو والا نامہ بھیجا، چناں چہ انہوں نے مدینہ منورہ میں جمعے کے قیام کا اہتمام رکھا، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی بنفس نفیس ہجرت فرماکر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

اور زمانہ جاہلیت میں سب سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جدامجد کعب بن لوی نے جمعہ قائم کیاتھا۔مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں سیرۃ المصطفیٰ ،جلد اول، ص:324،325،ط:کتب خانہ مظہری۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں