بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سانپ کو خواب میں دیکھنا


سوال

مطلق کسی نے سانپ کو خواب میں دیکھا تو اس کی تعبیر کیا ہے؟ اور وہ اس خواب کو مسلسل دیکھ رہا ہے۔

جواب

خواب میں سانپ کا دیکھنا عموماً دشمن کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔  اکابر نے اس کی تعبیر  دشمن سے ہی کی ہے۔

لہذا ایسا خواب دیکھیں تو سنت کے مطابق  برے خواب کی دعا پڑھیں:

 ’’أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ شَرِّهَا‘‘

 اور ایک روایت میں ہے کہ جب برا خواب دیکھتے ہوئے آنکھ کھلے، تو بائیں طرف کو تین مرتبہ تھتکاردے اور ’’أعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم‘‘ تین مرتبہ پڑھے۔
نیز ایسا خواب لوگوں سے ذکر  نہ کرے انشاء اللہ اللہ تعالی اس کے شر سے حفاظت فرمائیں گے۔

’’عن أبي سعید الخدري رضي اللّٰه عنه أنه سمع النبي صلی اللّٰه علیه وسلم یقول: إذا راٰی أحدکم الرؤیا یحبها، فإنما هي من اللّٰه، فلیحمد اللّٰه علیها، ولیحدِّثْ بما راٰی، وإذا راٰی غیر ذٰلک مما یکره فإنما هي من الشیطان، فلیستعذ من شرها ولا یذکرها لأحد؛ فإنها لا تضره‘‘. (صحیح البخاري، کتاب التعبیر / باب الرؤیا من اللّٰه ۲؍۱۰۴۳ رقم: ۶۹۸۵ دار الفکر بیروت)
’’عن أبي قتادة رضي اللّٰه عنه قال: سمعت النبي صلی اللّٰه علیه وسلم یقول: الرؤیا من اللّٰه، والحُلم من الشیطان، فإذا راٰی أحدکم شیئًا یکرهه فلینفث حین یستیقظ ثلاث مراتٍ، ویتعوذ من شرها فإنها لا تضره‘‘. (صحیح البخاري / باب النفث في الرقیة رقم: ۵۷۴۷ دار الفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200519

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں