بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سال بھر بیوی سے بوجہ عذر علیحدہ رہنے پر گناہ ہوگا؟


سوال

میں شادی شدہ ہوں میری عمر چھبیس سال ہے، اور میری بیوی جوان ہے۔ میں سعودیہ میں جاب کرتا ہوں، ایک سال بعد چھٹی ملتی ہے، تو میں بیوی کے حقوق کے بارے میں کیا کروں؟

 

جواب

بلاعذر چار ماہ سے زائد بیوی سے علیحدہ نہیں رہنا چاہیے،تاہم اگر اتنی مدت عفت کے ساتھ دونوں کا علیحدہ رہنا ممکن ہو اوربیوی کی طرف سے بھی تقاضا نہ ہو تو ملازمت وغیرہ کی غرض سے  ایک سال تک  علیحدہ رہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں