بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سافٹ ڈرنکس کی تشہیر کی آمدنی


سوال

اگر کھانے پینے کی کوئی چیز جو حرام تو نہیں ہو ،مگر انسانی جسم کے لیےنقصان دہ ہو جیسے سافٹ ڈرنک مثلاً : کوکا کولا یا پیپسی کولا وغیرہ جس کا فوری طور پر تو کوئی نقصان محسوس نہیں ہوتا ،مگر طویل مدت بعد یا بہت زیادہ استعمال سے کم مدت میں بھی نقصان ظاہر ہو جاتا ہے، تو کیا اس قسم کی چیزوں کی تشہیر کرنا اور اس تشہیر کی آمدنی لینا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

  سافٹ ڈرنکس کا  معتدل استعمال مضر نہیں ہے تو  ان کی تشہیر کرنا اور تشہیر پر رقم لینا  بھی حلال ہے، بشرطیکہ ان کی تشہیر میں کوئی حرام کام مثلاً: تصویر سازی اور موسیقی وغیرہ  شامل نہ ہو، اگر تشہیر میں کوئی حرام کام مثلاً: تصویر سازی یا موسقی وغیرہ شامل ہے تو ایسی صورت میں تشہیر کی آمدنی حلال نہیں ہوگی۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں